سونے کی قیمت آسمان سے زمین پر کیسے آئی؟حیران کن انکشاف سامنےآگیا

Jul 02, 2026 | 15:28:PM
سونے کی قیمت آسمان سے زمین پر کیسے آئی؟حیران کن انکشاف سامنےآگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان سے زمین پر کیسے آئیں؟سوناابھی مزید کتنا سستا ہوگا؟اس حوالے سے  اہم تجزیہ سامنے آ گیا۔
رواں ماہ کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی عالمی قیمت ساڑھے 5 ہزار ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں فی تولہ 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی لیکن اب عالمی مارکیٹ میں 4 ہزار ڈالر فی اونس اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں 4 لاکھ 19 ہزار پر پہنچ چکی ہے، اسی طرح چاندی  کی قیمت بھی 12 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن اب 6 ہزار کے قریب آ چکی ہے۔
سونے اور چاندی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ اور پھر کمی کیوں ہوئی؟نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل نےبتایا کہ دو تین سال پہلے تک سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی اونس تھی، 2026 کے شروع میں یہ ساڑھے پانچ ہزار اور اب گر کر 4 ہزار ڈالر تک آ چکی ہے۔
محمد سہیل کے مطابق  سرمایہ کاروں کو پتہ تھا کہ اب تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو انہوں نے اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے سونے اور چاندی سے پیسہ نکال کر تیل اور فرٹیلائزر کے شعبوں میں لگادیا، کووڈ 19 کے بعد جب ڈیجیٹلائزیشن شروع ہوئی تو بہت بڑی تعداد میں نئی نسل اس شعبے میں آئی، جن کے فیصلے غیر حقیقی بنیادوں پر سوشل میڈیا یا اے آئی کے مشورے پر ہوتے ہیں،اس دور سے ہی چیزوں کی قیمتیں اچانک بڑھنا اور پھر گرنا شروع ہوئیں، صرف سونا اور چاندی ہی نہیں بٹ کوائن کی قیمت بھی آدھی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت نے ایک بار پھر اڑان بھر لی، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا
محمد سہیل کا کہنا تھا کہ اگر امریکا میں انٹرسٹ ریٹ چار اور ساڑھے چار فیصد کے درمیان ہی رہتا ہے تو پھر سونے میں سرمایہ کاری میں کسی سرمایہ کار کے لیے کوئی کشش نہیں،ایران سے حالات نارمل ہوتے ہی سرمایہ کار یا تو فکس انکم میں سرمایہ کاری کرے گا یا پھر اس کے لیے نیا بوم اے آئی ٹیکنالوجی ہے، اس طرف جائے گا، اگر ایسا ہوا تو سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔