محبت کا اظہار، نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھنے والا روسی جوڑا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے شہر نیویارک میں دنیا کی مشہور عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر خطرناک انداز میں شادی کی پیشکش کرنے والے روسی جوڑے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی شہری وانیا بیرکس اور انجیلا نکولاؤ بغیر اجازت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے مرکزی اینٹینا تک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کو بوسہ دیا اور شادی کی پیشکش کے موقع پر ایک بینر بھی آویزاں کیا۔
اس محبت بھرےبینر پر درج تھا: "When the power of love beats the love of power, the world knows peace" یعنی "جب محبت کی طاقت، اقتدار کی محبت پر غالب آ جائے تو دنیا امن کو پہچان لیتی ہے۔"
یہ جوڑا تقریباً 443 میٹر (1,454 فٹ) کی بلندی پر موجود تھا، جس کی ویڈیوز امریکی نیوز ہیلی کاپٹر اور دیگر ذرائع سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری! ٹکٹ سستے ہو گئے
رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں افراد عمارت کے اس انتہائی محفوظ حصے تک کیسے پہنچے کیونکہ اینٹینا عوام کیلئے کھلے حصے سے کہیں اوپر واقع ہے۔
بعد ازاں نیویارک پولیس کے اہلکار سیڑھی کے ذریعے اینٹینا تک پہنچے اور دونوں افراد کو نیچے اتار کر گرفتار کر لیا۔
تحقیقات کے دوران دونوں کی شناخت روسی شہری وانیا بیرکس اور انجیلا نکولاؤ کے طور پر ہوئی، جو شہری عمارتوں پر غیر قانونی چڑھائی کے شوق، جسے "رووف ٹاپنگ" کہا جاتا ہے، کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔
یہ جوڑا 2024 میں نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم "Skywalkers: A Love Story" میں بھی نظر آ چکا ہے، جس میں ان کے خطرناک کارناموں اور محبت کی کہانی کو دکھایا گیا تھا۔
JUST IN: After two people climbed to the top of the Empire State Building and unfurled a banner on top of its spire Wednesday afternoon, one of the climbers appeared to propose to the other. https://t.co/ngG3jOeTBU pic.twitter.com/PhubQpnRH6
— ABC News (@ABC) July 1, 2026
انجیلا کے والد دمتری نکولاؤ، جو روسی سرکس آرٹسٹ ہیں، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کے اس منصوبے کا پہلے سے علم تھا اور ان کے خیال میں عمارتوں پر چڑھنا غیر معمولی بات نہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔