ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تعیناتی، انٹرویوز کیلئے کمیٹیاں تشکیل،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تعیناتی سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
اس کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کردیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سینئر ہونے کے باعث تمام انٹرویو کمیٹیوں کی رکن ہوں گی،نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرویو کمیٹی 4 جولائی تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی لاہور ہائیکورٹ انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین مقررکئے گئے ہیں جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی اسلام آباد ہائیکورٹ کمیٹی کے بھی چیئرمین ہونگے.
یہ بھی پڑھیں:مون سون کا طوفانی اسپیل ،9 افراد جاں بحق ، آج بھی بادل برسیں گے
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عامر فاروق سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں،انٹرویو کمیٹی 4 جولائی تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی۔