زلزلہ، وینزویلا میں ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز

Jul 02, 2026 | 09:30:AM
 زلزلہ، وینزویلا میں ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2295 ہوگئی ہے۔

وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اور لاپتا افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق زلزلہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق شہر لا گوائرا جو دارالحکومت کاراکاس کے شمال میں واقع ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہوا وہاں خوراک کی شدید قلت ہے۔

 بنیادی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں اور مواصلاتی نظام تقریباً منقطع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس کا آسمان غروبِ آفتاب کے وقت گہرے سرخ رنگ میں ڈوب گیا اور اس  خوفناک منظر نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت،بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق