پنجاب زکوۃٰ و عشر کونسل اجلاس؛رقم حقیقی مستحقین تک شفافیت سے پہنچانے کے عزم کا اعادہ

Jul 02, 2025 | 18:41:PM
پنجاب زکوۃٰ و عشر کونسل اجلاس؛رقم حقیقی مستحقین تک شفافیت سے پہنچانے کے عزم کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)چیئرمین پنجاب زکوۃٰ و عشر کونسل رانا منور حسین کی زیر صدارت کونسل کا 35 واں اجلاس ہوا،اجلاس میں کل 5  ایجنڈے پیش کیے گئے۔ پنجاب زکوۃٰ و عشر کونسل کے 34 ویں اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ تقسیم زکوۃٰ کے طریقہ کار میں آسانی، جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

ضلعی زکوۃٰ کمیٹیوں کی تشکیل اور گزارہ الاؤنس کی تقسیم کے عمل بارے فیصلہ کیاگیا۔مالی سال 25-2024 کے فنڈز کی تقسیم بارے اہم فیصلہ کیاگیا۔تمام باقی رہ جانے والی رقم کو متعلقہ افراد اور اداروں میں تقسیم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ضلعی زکوۃٰ کمیٹیوں کو تعلیمی وظائف (ریگولر) برائے سال 25-2024 کے فنڈز کی تقسیم کی منظوری دی گئی۔ضلعی زکوۃٰ کمیٹیوں کو تعلیمی وظائف ( دینی مدارس ) برائے سال 25-2024 کے فنڈز کی تقسیم کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے یوٹیلٹی سٹورزکے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

اجلاس میں زکوۃٰ کی رقم حقیقی مستحقین تک شفافیت سے پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔زکوۃٰ کی مقدس امانت میں خیانت و خرد برد کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔

 محکمہ زکوۃٰ و عشر کی خدمات کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی،اس کیلئے محکمہ زکوۃٰ و عشر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل رانا منور حسین نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زکوۃٰ رقم کی تقسیم میں خیانت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہو گی بلکہ انکو گرفتار بھی کیا جائے گا۔زکوۃٰ و عشر کونسل کے فرائض سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ادا کریں گے۔

رانا منور حسین نے کہاکہ محکمہ زکوۃ ٰو عشر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ ، قیمت بھی سامنے آگئی