مریم نواز شریف کا فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مری کے نواح میں فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ ،وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے اب فیلڈ ہسپتال خود چل کر ان کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مری کے نواح میں فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر اور طبی عملے سے بات چیت کی اورانہوں نے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹرا ور طبی عملے سے فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مریضوں اور اہل خانہ نے طبی سہولتوں کے بارے میں بتایا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طبی ٹیسٹ اور ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اس موقع پر ایک شہری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ فیلڈ ہسپتال شاندار اقدام ہے، ضعیف خواتین اور مریضوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دشوارگزار راستوں سے گزر کر ہسپتال جانے کی صعوبت برداشت کیے بغیر علاج کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر ہی ملیں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے اب فیلڈ ہسپتال خود چل کر ان کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل ہسپتال سے سوا کروڑ سے زائد مریض فیض یاب ہوچکے ہیں۔ شریف انسانیت کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن)کا ہمیشہ سے منشور رہا ہے۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔صحت کی سہولتیں عوام کا بنیادی حق ہے،عوامی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد کی خبر پاکر سینکڑوں شہری سڑک کے اطراف میں اکٹھے ہوگئے۔