قیام امن و استحکام کیلئے کردارپر سعودی عرب کاوزیراعظم شہباز شریف سے اظہارتشکر

Jul 02, 2025 | 13:26:PM
قیام امن و استحکام کیلئے کردارپر سعودی عرب کاوزیراعظم شہباز شریف سے اظہارتشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے  خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی  گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور تحسین کی، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا جسے انہوں نے خطے میں استحکام کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر سفارش گھر بنانے کیلئے قرضوں کا اجرا قابل تقلید مثال ہے، مریم نواز

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، خوشگوار ماحول میں ہونےوالی اس ملاقات  میں مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔