محکمہ موسمیات کی آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی 

Jul 02, 2023 | 17:37:PM
محکمہ موسمیات کی آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے آج  سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 3 جولائی(آج) سے 8جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے، بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 3سے 8جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلادھار بار ش اورژالہ باری کا امکان ہے، 5سے 8جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان، ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 7سے 8جولائی کو سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 4سے 7جولائی تک راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،6سے 8جولائی کو موسلادھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی،آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے بغاوت کرڈالی