ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک نئی ویڈیو وائرل

Jul 02, 2022 | 10:59:AM
ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر ڈولی جو اکثر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے ناقدین کے نشانے پر رپتی ہیں کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز مکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈولی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ٹک ٹاک پر 12 ملین ہوچکے ہیں جو کہ آپ کی محبت کے بغیر ممکن نہیں تھا‘۔

ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ  ’آپ لوگوں کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی گاڑی سے اترتی ہوئی آتی ہیں جس کے بعد ان کے مداح ایک مختلف انداز میں ان کے ساتھ جشن میں شامل ہوتے ہیں۔ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں کے سامنے سے گزری تو کچھ لوگوں نے ان کو مبارکباد دی جبکہ کچھ صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل ڈولی عرف نوشین سید، پر جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی شکایت پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی ) نے جنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ڈولی کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی تھی جب انہوں نے 1 لاکھ روپے جرمانہ جمع کروایہ تھا۔