ملک میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،4 افراد انتقال کر گئے

Jul 02, 2022 | 10:39:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ملک میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،4 افراد انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھ کر ساڑھے چار فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے 4 افراد انتقال کر گئے، جمعے کو ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 818 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک میں کورونا کے 126 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حکومت سندھ نے صوبے میں کوویڈ کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے، سنیٹائز کرنے، ہاتھ ملانے اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کےاحکامات شامل ہیں۔

ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسکے علاوہ 12 تا 18 سال کے بچوں  کی انرولمنٹ  کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔