اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 180 سے زائد افراد شہید

 مظلوم بے گھر فلسطینی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بے آسرا بیٹھے ہیں

Jan 02, 2024 | 09:50:AM
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 180 سے زائد افراد شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ، صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 180 سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، خان یونس اور دیر البلاح کے اطراف میں بھی حملے جاری ہیں، حملوں میں غزہ کی 70 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں،اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 319 افراد کو شہید کر دیا جبکہ 3800 سے زائد زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے رفاہ منتقل ہونے کی ہدایت کر دی، رفاہ بارڈر دنیا میں بے گھر افراد کی پر ہجوم جگہ بن گیا،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صرف 9 ہسپتال آپریشنل ہیں، باقی 17 ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی یا حملوں سے کھنڈر بن گئے، فوری ابتدائی طبی امداد نہ ہونے سے زیادہ زخمی شہید ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 21800 سے زائد فلسطینی شہید اور 56 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 23 لاکھ ہو چکی۔

 مظلوم بے گھر فلسطینی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بے آسرا بیٹھے ہیں ،ظالم صیہونی فورسز نے خان یونس ،جبالیا ،رفح سمیت متعددمقامات پر فضائی حملے کیے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 200سےزائد فلسطینیوں کو شہید کردیا،تین سوسے زائد زخمی ہیں،شہد ا کی مجموعی تعداد22ہزارسے تجاوز کرگئی،57ہزارسے زائد افراد زخمی ہیں ۔