بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ۔۔۔ 3 دہشتگرد گرفتار

Jan 02, 2022 | 20:37:PM
سی ٹی ڈی بلوچستان، کارروائی، کالعدم تنظیم، دہشتگرد گرفتار
کیپشن: دہشتگرد گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سی ٹی ڈی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے پٹ فیڈر کینال سے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردگرفتار کرلئے،گرفتار دہشتگردڈیرہ مراد جمالی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے والے تھے،دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد کئے گئے سامان میں دو کلو چار سو گرام بارودی مواد پرائما کارڈ، نٹ بولٹ نقدی شامل ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد بمبور سے مسافر گاڑی کے ذریعے ڈیرہ مراد جمالی جا رہے تھے، تینوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار پر وار۔۔سکول، شادی ہالز، سفری پابندیاں دوبارہ عائد؟دوبارہ لاک ڈاﺅن؟ حکومت کا اہم فیصلہ !