نئے سا ل دی لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت 12فلمیں ریلیز کے لئے تیار

Jan 02, 2021 | 20:20:PM
نئے سا ل دی لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت 12فلمیں ریلیز کے لئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) نئے سال میں12سے زائد پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کے لئے تیار ،میگا بجٹ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی اسی سال ریلیز ہوگی۔
تفصیلات کے مطا بق امید ہے کہ رواں سال کورونا کی شکست کا سا ل بنے گا کیونکہ دنیا کے اکثر مما لک میں اس کی ویکسین تیار ہو چکی ہے اور چند ایک میں اس کو استعمال کرنابھی شرو ع کر دیا گیا ہے۔جس وجہ سے بحران کا شکا ر فلم انڈسٹری کو بھی سکھ کا سا نس نصیب ہو جا ئے گا۔روا ں سال ہدایتکار شان شاہد کی فلم ضرار اور نبیل قریشی کی قائد اعظم زندہ باد بھی نما ئش کے لئے تیار ہے۔جبکہ فلم ٹچ بٹن ، عشرت میڈ ان چائنہ ، رہبرا ،کملی سمیت دیگر فلمیں بھی اسی سال سینما گھروں میں شا ئقین کے لئے پیش ہوں گی۔