علی ظفرکا آفیشل سانگ 'وے ماہیا' سپر ہٹ !!!

Jan 02, 2021 | 13:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا رومانوی سانگ'وے ماہیا' ریلیز کردیا گیا ہےجسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

علی ظفر نے اپنے نئے گانے کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 'وے ماہیا تمام محبت کرنے والوں کے نام، اور ان کا یہ سال کا پہلا گانا ہے'۔ واضح رہے کہ علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا یہ گانا پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام نتھیا گلی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے کی ہے جبکہ گانے کے بول اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔وے ماہیا کو 24گھنٹوں سے بھی پہلے یوٹیو ب پر  2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔