مختلف جرائم میں ملوث لاعلاج قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

Jan 02, 2021 | 12:50:PM
مختلف جرائم میں ملوث لاعلاج قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاعلاج امراض میں مبتلا 8قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ مختلف جرائم میں جیلوں میں قید لاعلاج موذی امراض میں مبتلا سزا یافتہ 8 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد عوامی حلقوں سے حکومت پر دباؤ آ رہا تھا کہ عمر رسیدہ ، بیمار اور معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی اور صحت کی کوئی ٹھوس پالیسی بنائی جائے۔اس حوالے سے حکام کو ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار اور ضعیف العمر افراد کی فہرستیں بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔