پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلیمی میدان میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلیم کے میدان میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، قاہرہ میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر وزیرِ مملکت وجیہہ قمر نے آذربائیجان کی چیئرپرسن سٹیٹ کمیٹی بہار مرادوا سے ملاقات کی۔
وزیرِ مملکت وجیہہ قمر اور آذربائیجان کی چیئرپرسن سٹیٹ کمیٹی بہار مرادوا نے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
ملاقات کے دوران تعلیم کو سماجی ترقی اور معاشی استحکام کی بنیاد قرار دیا گیا، مسلم دنیا میں پائیدار ترقی کے لیے تعلیمی سرمایہ کاری ناگزیر قرار دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :معروف صحافی و شاعرسیداسدرضانقوی انتقال کر گئے