کراچی:صدرموبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد افراد پھنس گئے، امدادی کارروائیاں جاری

Feb 02, 2026 | 21:26:PM
کراچی:صدرموبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد افراد پھنس گئے، امدادی کارروائیاں جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے صدر کے قریب موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد افراد عمارت کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی جانب سے عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی، سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔واٹر کارپوریشن کی جانب سے فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق انچارج ہائیڈرنٹس سیل ایاز حسین تنیو فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، واٹر کارپوریشن ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی۔

ایاز حسین تنیو نے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری ہے، واٹر کارپوریشن کی جانب سے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،آتشزدگی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی، کمشنر کراچی اور آئی جی پولیس سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے موقف اپنایا کہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ اگر لوگ مارکیٹ میں پھنسے ہوئے ہیں تو پہلے ان کو نکالا جائے، ہر صورت انسانی جان بچائی جائے اس کے بعد ملکیت کو بچایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس کرائوڈ مینیجمینٹ کرے تاکہ فائر فائیٹنگ کام صحیح طریقے سے کیا جا سکے، فائر برگیڈز کو پانی بروقت بائوزرز سے پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیات، انتظامیہ اور پولیس ٹیم ورک کے ساتھ رسکیو کا کام کریں، فائر بریگیڈ ٹاور واٹر بورڈ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں اور ریسکیو آپریشن کو صحیح طریقے سے ہینڈل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے میئر کراچی، کمشنر کراچی اور آئی جی پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ اگر لوگ مارکیٹ میں پھنسے ہوئے ہیں تو پہلے ان کو نکالا جائے۔

انھوں نے ہدایات دیں کہ ہر صورت انسانی جان بچائی جائے اس کے بعد ملکیت کو بچایا جائے، پولیس کرائوڈ مینیجمینٹ کرے تاکہ فائر فائیٹنگ کام صحیح طریقے سے کیا جا سکے، فائر برگیڈز کو پانی بروقت بائوزرز سے پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیات، انتظامیہ اور پولیس ٹیم ورک کے ساتھ رسکیو کا کام کریں، فائر برگیڈ ٹاور واٹر بورڈ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں اور رسکو آپریشن کو صحیح طریقے سے ہینڈل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :معروف صحافی و شاعرسیداسدرضانقوی انتقال کر گئے