کیا ورلڈ کپ کے اگلے مراحل میں بھی پاکستان بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کریگا؟

Feb 02, 2026 | 19:21:PM
کیا ورلڈ کپ کے اگلے مراحل میں بھی پاکستان بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کریگا؟
کیپشن: پاک بھارت میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے لیکن اگر پاکستان ایونٹ کے اگلے مرحلے(سپر ایٹ) میں پہنچ گیا اور بھارت کیساتھ میچ پڑ گیا تو کیا پاکستان تب بھی میچ کا بائیکاٹ کریگا؟اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے وضاحت کردی ہے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میر سے جب پوچھا گیا کہ کیا ٹورنامنٹ کے اگلے مراحل کے دوران بھی پاکستانی ٹیم انڈیا کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گی تو ان کا کہنا تھا اس کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا اور یہ فیصلہ’’ہم (پی سی بی) نہیں، حکومت کرے گی۔‘‘

واضح رہے گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ امریکہ، نمیبیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کی دستبرداری کا نتیجہ اس میچ میں بھارت کی فتح اور دو یقینی پوائنٹس کی شکل میں نکلے گا جبکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے اپنے بقیہ میچزاچھے رن ریٹ کے ساتھ جیتنے ہونگے۔

اگر بات رنز بنانے کی اوسط یا رن ریٹ کی ہو تو آئی سی سی کی ’پلیئنگ کنڈیشنز‘ کی شق 16.10.7 کے مطابق اگر کسی میچ میں ایک ٹیم کھیلنے سے انکار کرے تو دستبردار ہونے والی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ متاثر ہو گا جبکہ دوسری ٹیم کے رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا یعنی دستبرداری پاکستان کے اس ٹورنامنٹ میں رن ریٹ کو بھی متاثر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے وہ علاقے جہاں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی