جنوری میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ماہانہ رپورٹ جاری 

Feb 02, 2026 | 18:33:PM
جنوری میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ماہانہ رپورٹ جاری 
کیپشن: خوردنی اشیاء، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2026 کے پہلے مہینے مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دسمبر 2025 کے مقابلےجنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد کا اضافہ  کیاگیا۔جنوری 2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 5.80 فیصد ہوگئی  جبکہ وزارت خزانہ نے جنوری کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصدکے درمیان لگایا تھا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 تا جنوری 2026 میں اوسط مہنگائی 5.24 فیصد رہی،دسمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی  ۔گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح0.61فیصد بڑھی،جنوری 2026میں شہروں میں مہنگائی میں 0.23فیصدکااضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.79 فیصدرہی، جنوری میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.81 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں چکن 16.14 فیصد ، گندم 10.17 فیصد مہنگی ہوئی ۔ایک ماہ میں ٹماٹر 6.93 ، آٹا 4.81 ، گندم مصنوعات 2.59 فیصد مہنگی ہوئیں ،اس دوران پھل 2.28 ، مصالحہ جات 2 ، مچھلی 1.53 فیصد مہنگی ہوئی ،جنوری میں موٹر فیول 3.31 فیصد سستا ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے وہ علاقے جہاں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی