صوابی : پراسرار بیماری سے4 بچے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوابی کے علاقے گندف گاؤں میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین ماہ سے پانچ سال تک کے بچے شامل ہیں۔
جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں محمد اویس، ابورد، عمر خان اور ابو ہریرہ شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات خسرے کی وبا سے ہوئیں۔
ڈی ایچ او عبدالطیف نے بتایا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں متاثرہ علاقہ میں روانہ کر دی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں 8 کھرب ڈالر کے زیرِزمین قیمتی معدنی ذخائر دریافت