ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کاسکواڈ سری لنکاروانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد ) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا سکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوگیا۔
پاکستان کے کھلاڑی سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کریں گے۔
پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم سے ملاقات ! عمران خان سے متعلق کیا بات ہوئی؟ سہیل آفریدی نے بتا دیا
15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع
محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔