ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

Feb 02, 2026 | 08:54:AM
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان کے کرکٹ شائقین نے حکومت کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ 

اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن  15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ ،مچل مارش کا بیان بھی سامنے آگیا

 پاکستانی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ 'عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سب سے پہلے پاکستان

۔

جلال شیرازی نامی صارف نے لکھا کہ'پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ عزت، سلامتی اور قومی مفاد کسی بھی کھیل سے بڑھ کر ہیں۔بھارت کے خلاف میچ سے انکار ایک خوددار اور ذمہ دار ریاست کا فیصلہ ہے'۔

ایک اور صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'ہم حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔