لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات، ایس ایس پی آپریشن اور الیکشن کمیشن حکام طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

Feb 02, 2024 | 12:30:PM
لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات، ایس ایس پی آپریشن اور الیکشن کمیشن حکام طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی آپریشن اور الیکشن کمیشن کے حکام کو 6 فروری بروز منگل کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی امیدواروں شعیب شاہین اور علی بخاری کی جانب سے الیکشن مہم میں رکاوٹ کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران دونوں رہنما عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران شعیب شاہین نے موقف اختیار کیا کہ پولیس اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہی ،ہمارے ورکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہم  نے انہیں کہا کہ ہم کوئی قبضہ گروپ نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اعلیٰ حکام کو بلا کر کہہ دیتے ہیں درخواستگزار بار کے سینئیر وکلا اور رہنما ہیں۔

علی بخاری نے موقف اختیار کیا کہ جب ہمارے لوگ کارنر میٹنگ کرتے ہیں تو پیچھے سے پولیس آ جاتی ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں کس کو بلاؤں کیا آرڈر کروں۔

علی بخاری کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ایس ایس پی کو بلائیں جبکہ شعیب شاہین نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن حکام کو بھی بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایس پی اور الیکشن حکام کو طلب کرلیا اور دونوں حلقوں میں ووٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

بعدازاں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔