بنگلہ دیشی سٹیڈیم میں محمد رضوان کے ننھے مداح کا محبت بھرا پوسٹر، تصویر وائرل

Feb 02, 2024 | 00:25:AM
بنگلہ دیشی سٹیڈیم میں محمد رضوان کے ننھے مداح کا محبت بھرا پوسٹر، تصویر وائرل
کیپشن: بنگلہ دیشی سٹیڈیم میں محمد رضوان کے ننھے مداح کا پوسٹر وائرل
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ننھے مداح کی محبت بھرے پوسٹر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے پندرہویں میچ میں رنگ پور رائیڈرز اور کومیلا وکٹورینز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوئیں، دورانِ میچ میدان میں آئے محمد رضوان کی ننھے مداح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیؓں: ’’کپتانہ شادی کب کرو گے‘‘ رضوان کے سوال پر بابر نے کیا جواب دیا؟

میچ دیکھنے آئے محمد رضوان کے ننھے مداح نے پوسٹر پر لکھا ہوا تھا کہ’’صبح میرا امتحان ہے، میری ماں سوچتی ہیں کہ میں تیاری کر رہا ہوں لیکن رضوان میں ادھر صرف اور صرف آپ کے لئے آیا ہوں‘‘۔