لالی وڈ فلم ڈھائی چال سینمامیں ریلیز ہونے کو تیار،حتمی تاریخ سامنےآگئی

Feb 02, 2023 | 15:09:PM
فائل فوٹو
کیپشن: لالی وڈ فلم ڈھائی چال سینمامیں ریلیز ہونے کو تیار،حتمی تاریخ سامنےآگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور شمعون عباسی و عائشہ عمر کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ʼڈھائی چالʼ چوبیس فروری کو سینماؤں میں ریلیز ہو گی ۔ʼڈھائی چال‘ کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔مسلسل تاخیر کے بعد اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال بھی یہ فلم ریلیز نہیں ہو سکی اور اب رواں برس 24 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

ہدایت کار تیمور شیرازی کی فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز سمیت دیگر اداکاروں پر مبنی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’قبول ہے،قبول ہے،قبول ہے‘شاہین شاہ نکاح کیلئے کراچی پہنچ گئے

یاد رہے کہ فلم کے ٹریلر میں اہم کرداروں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ جب بھی بھارت کو اپنے مقاصد پورے کرنے ہوتے ہیں تب وہ اپنے ہی شہریوں کو مار کر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔فلم میں واضح طور پر اکھنڈ بھارت کے عزائم کرنے والے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ کشمیر سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کے لیے بلوچستان میں حالات خراب کرتے ہیں۔فلم میں عائشہ عمر کو ایک صحافی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ شمعون عباسی کی چال چلتی دکھائی دیتی ہیں۔شمعون عباسی کے کردار کو مبہم رکھا گیا ہے، اسے ٹریلر سے سمجھنا ناممکن ہے۔فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے 17جون تک سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔