پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ٹیم اسکوڈز کا اعلان

Feb 02, 2023 | 11:42:AM
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ٹیم اسکوڈز کا اعلان
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 5  فروری کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشترکہ کوششوں سے 5 فروری کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کوئٹہ کے اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔

میچ کیلئے دونوں ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکواڈز میں کوئی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان اور منیجر اعظم ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ ٹیم میں نسیم شاہ، محمد حسنین، خوش دل شاہ، عبدالواحد بنگلزئی، عمر اکمل، بسم اللہ خان، سعود شکیل، احسان علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہوں گے۔

5 فروری کو شیڈول مقابلے میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کامران اکمل ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، دانش عزیز، صفیان مقیم، محمد حارث، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال اور اسامہ میر شامل ہیں۔