بھارتی کرکٹ ٹیم پر کورونا کا حملہ ۔۔ متعدد کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا

Feb 02, 2022 | 22:03:PM
بھارتی کرکٹ ٹیم، عالمی وبا، وائرس کی زد
کیپشن: بھارتی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آگئی، ویسٹ انڈیز سے سیریز سے قبل متعدد کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل متعدد کھلاڑی اور سٹاف کورونا سے متاثرہو گئے،بھارتی کرکٹ ٹیم کے متاثرہ تمام افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق شکھیردھون، روتو راج گائیکواڈ، شریاس ایئر کا کورونا مثبت آیا ۔
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہونا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عتیق الرحمن اپنی دلہنیا ’’میرا‘‘ کو لے جائے، مگر ۔۔۔اداکارہ کی والدہ نے بڑا بیان دیدیا