صو بے کی ثقافت اجاگر کرنے میں معاونت فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

Feb 02, 2021 | 19:41:PM
صو بے کی ثقافت اجاگر کرنے میں معاونت فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید نے کہا ہے کہ صو بہ کی تہذیب و ثقافت اور قدرتی حسن کو اجاگر کرنے کی ہر کاوش کی بھرپور حمایت اور مکمل معاونت فراہم کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آبادمیں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے محمد خالد خورشیدنے ملا قا ت کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے سا تھ سا تھ صوبہ میں سیا حت کے فرو غ پر بھی با ت چیت کی گئی۔اس ملاقات میں وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان بھی موجود تھے ۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ صو بہ کی خوبصورتی اور علاقائی ثقافت اجاگر کرنے میں پی ٹی وی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان کے خوبصورت مقامات پر فلموں کی عکس بندی نئی فلم پالیسی کا حصہ بنا رہے ہیں ۔ سیاحت کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ۔