میانمار بغاوت،روہنگیا مسلمانوں کی زندگی کو مزید خطرات 

Feb 02, 2021 | 10:58:AM
میانمار بغاوت،روہنگیا مسلمانوں کی زندگی کو مزید خطرات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میانمار میں ہونیوالی فوجی بغاوت کے نتیجے میں  ملک میں رہ جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی زندگی پر مزید خطرات کےبادل منڈلانے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فوجی بغاوت روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو مزید خراب کرے گی، میانمار میں 6 لاکھ روہنگیا مسلمان اب بھی موجود ہیں۔ 2017 میں میانمار فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا جس کےنتیجے میں7 لاکھ روہنگیا مسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش منتقل ہو گئے تھے۔ جہاں وہ آج مہاجرین کے کیمپوں میں رہائش رکھے ہوئے ہیں۔

یاد  رہے کہ میانمار میں فوج نے پیر کے روز ملک کا کنٹرول سنبھال کر ملک کی سربراہ  آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے نظر بند کر دیا تھااور ملک میں ایک سال کے لئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔