عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Dec 02, 2025 | 22:57:PM
 عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سانحہ 9 مئی کے ضمانت کیسز میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں ضمانت  پر دلائل مکمل ہو گئے ، جس پر عدالت نے مقدمہ میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 108/23 میں فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے عدالت  نے کل ایک مقدمہ مین  عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ سنائے گی ،دیگر مقدمات مین ضمانت پر سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے ضمانتوں پر  سماعت کی،عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ،عمر سرفراز چیمہ نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ  کے مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ،ملزم نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے  مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی ہے  ،مغلپورہ مین پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ،ملزم نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،عمر سرفراز چیمہ کو نو مئی کے  دیگر چار مقدمات میں سزا ہو چکی ہے ۔مقدمات میں بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰٰ سخت برہم ۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں