نومبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ

Dec 02, 2025 | 20:30:PM
نومبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)نومبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ برآمدات میں کمی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ نومبر 2024 کے 8 لاکھ 3 ہزار 258 ٹن کے مقابلے میں برآمدات کم ہوکر 5 لاکھ 90 ہزار 183 ٹن رہ گئیں،اکتوبر2025 میں سیمنٹ برآمدات میں تقریباً 23 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تھی، ستمبر 2025 میں سیمنٹ برآمدات میں 15 فیصد کمی سامنے آئی تھی۔

نومبر 2025 میں ملک بھر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.549 ملین ٹن رہی، نومبر 2024 کے 3.472 ملین ٹن کے مقابلے میں مقامی فروخت میں 2.23 فیصد اضافہ ہوا، نومبر 2025 میں مجموعی سیمنٹ فروخت 4.14 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں مجموعی فروخت 4.275 ملین ٹن تھی، 3.17 فیصد کمی دیکھی گئی، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مجموعی سیمنٹ کی فروخت 21.445 ملین ٹن رہی۔

اس بار گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19.226 ملین ٹن کے مقابلے میں فروخت میں 11.54 فیصد اضافہ ہوا، 5 ماہ میں ملکی سیمنٹ کی فروخت17.435 ملین ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 5 ماہ میں ملکی سیمنٹ کی فروخت گزشتہ سال کے 15.2 ملین ٹن کے مقابلے میں 14.71 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی