نورِ سحر میں''ولادت حضرت سیدنا امام حسن عسکری اور عظمت اہلبیت علیہم السلام'' روح پرور اور علمی نشست
جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے امت کو کتاب اللہ اور اہلِ بیت کی پیروی کی وصیت فرمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف ٹی وی پروگرام "نورِ سحر" میں ایک روح پرور اور علمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع" ولادت حضرت سیدنا امام حسن عسکری اور عظمت اہلبیت علیہم السلام "تھا۔
جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے امت کو کتاب اللہ اور اہلِ بیت کی پیروی کی وصیت فرمائی۔
انہوں نے بتایا کہ آیتِ تطہیر کے نزول کے بعد رسول اللہ ﷺ نو ماہ تک روزانہ اہلِ بیت کے گھر آکر یہ آیت تلاوت کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلِ بیت کی محبت فرض بھی ہے اور قرض بھی، اور تاریخ میں ان کے مخالفین ہمیشہ ذلت کا شکار ہوئے۔
پروفیسر حافظ ناصر محمود نے کہا کہ امت کے تمام ائمہ حدیث، فقہ اور تفسیراہلِ بیت کے علم کے خوشہ چیں ہیں،امام اعظم ابو حنیفہؒ بھی امام جعفر صادقؑ اور امام باقرؑ کے شاگرد ہونے پر فخر کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولا علیؑ سے امام حسن عسکریؑ تک تمام ائمہ اہلِ بیت شہید کیے گئے اور اللہ نے انہیں دلوں کی دائمی حکومت عطا کی۔
پروفیسر ڈاکٹر امجد علی جعفری نے کہا کہ معرفتِ الٰہی اور خالص توحید تک رسائی کا دروازہ اہلِ بیت ہیں،ہلِ بیت نے سیاست، تعلیم، تربیت اور عدل کے ہر میدان میں حق کو نمایاں کیا،ان کا طرزِ عمل ہمیشہ سادگی، ایثار اور تقویٰ کا نمونہ رہا۔
پروفیسر سید فہد علی کاظمی نے کہا کہ جب تک اہلِ بیت قیادت کے مرکز میں رہے، اسلام عروج پر تھا،ملوکیت نے اہلِ بیت کو قیادت سے دور کیا تو امت فکری انتشار کا شکار ہوئی،انہوں نے امام حسن عسکریؑ کے قرآن فہمی کے عظیم اصول اور ان کے علمی معجزات کا ذکر کیا۔