چلاس؛ نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی 

Dec 02, 2023 | 21:11:PM
چلاس؛ نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی 
کیپشن: زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سمیع اللہ)چلاس میں نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چلاس میں مضافاتی علاقہ ہڈور کے مقام پر شاہراہِ قراقرم پر مسافر بس نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مال بردار ٹرک اور مسافر بس ٹکرا گئے۔
ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد کاکہناہے کہ مضافاتی علاقہ ہڈور کے مقام پر پیش آنے والے واقعے میں 8 جاں بحق افراد اور 16 زخمیوںکو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ K2 ٹریولز کی مسافر بس نمبر BLN 4647 غذر سے راولپنڈی جارہی تھی، راولپنڈی سے شمال کی طرف جانے والا مال بردار ٹرک نمبر HNZ-136 سے بس ٹکرانے سے ٹرک پر آگ لگ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مال برادر ٹرک پر آگ لگنے سے ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور جل چکا ہے،ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا ڈالر کو زبردست رگڑا، سعودی عرب نے پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہونے کا حق ادا کر دیا