پوری توجہ ملکی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے، آرمی چیف

Dec 02, 2023 | 12:55:PM
پوری توجہ ملکی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے، آرمی چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، پاک فوج کی پوری توجہ مادرِ وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے،انشا اللّٰہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور کا دورہ کر کے ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا،انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مہارت کو بڑھانا ہے،ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی ہدایت کی۔

 آرمی چیف نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔