ایک دن شہزادہ ہیری کو پچھتاوا ہوگا‘ڈونلڈ کی اہم پیشگوئی

Dec 02, 2021 | 13:24:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم پیشگوئی، فائل فوٹو
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم پیشگوئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبرطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شادی کےخاتمے کا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےشاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شاہی جوڑے، ہیری اور میگھن کی شادی کے مستقبل کے حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئی کردی ہےانہوں نے کہا ہے کہ ’وہ میگھن کے مداح نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی تھے، انہیں لگتا ہے کہ میگھن نے ہیری کا استعمال کیاہے اور کسی دن اس بات پر شہزادہ ہیری کو پچھتاوا ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں:    بارش کی انٹری کے دوران برطانیہ میں کرسمس کے سرکاری جشن کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ’ میگھن کی وجہ سے ہیری کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے، اور اس بات سے ملکہ کو تکلیف ہوئی‘۔ اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’کچھ لوگ کہیں گے کہ ٹرمپ پیشگوئیاں کرنے میں بہت اچھے ہیں‘انہوں نے مزید کہا کہ’شہزادہ ہیری کو ایک دن پچھتاواضرور ہوگا‘۔
 یہ بھی پڑھیں:   کالج میں چیتے کاحملہ۔۔ طالب علم کیساتھ کیا کیا۔۔؟دل دہلا دینے والی ویڈیو