آفریدی کا اچانک بڑا اقدام ،ایل پی ایل چھوڑ گئے

Dec 02, 2020 | 18:36:PM
آفریدی کا اچانک بڑا اقدام ،ایل پی ایل چھوڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اچا نک وہ ہو گیا جس کا دور دور تک امکا ن بھی نہ تھا،لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان آ فریدی نے ہنگامی طور پر لیگ چھوڑ کر وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایمرجنسی میں واپس وطن آنا پڑ رہا ہے۔صورتحال بہتر ہونے پر لنکا پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔


تفصیلات کے مطا بق لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے مقابلوں میں دلچسپ واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ چند روز قبل لیگ میں رونما ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوئی، آخری اوور نوین الحق نے کروایا، کریز پر موجود محمد عامر اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہتے تو کینڈی ٹسکرز کے افغانی بولر طنز کرتے۔میچ ختم ہوتے ہی دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، آمنے سامنے ہونے پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے دونوں کو الگ کر دیا۔کچھ دیر بعد جب کھلاڑی مصافحہ کررہے تھے تو شاہد آفریدی نے سب سے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا لیکن نوین الحق کا سامنا ہوتے ہی ان کے تیور بدل گئے اور انہوں نے محمد عامر سے بدتمیزی کرنے پر افغان کرکٹر کو جھاڑ پلادی۔شاہد آفریدی کے اس رویے کی وجہ سے میچ کا یہ خاص لمحہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور شائقین نے قومی ٹیم کے سابق کپتان کے رویے کو خوب سراہا۔تا ہم ہو سکتا ہے کہ کوئی اہم وجہ بنی ہے تو آفرید ی کو وا پس آنا پڑا ہے۔