دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Aug 02, 2026 | 19:59:PM
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پورٹ آف سپین میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پلان سادہ ہےخود پر بھروسہ ہے اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔

میزبان کپتان روسٹن چیز نے کہا کہ چاہتے ہیں ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنائیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیاں کرتے ہوئے دو نئے کھلاڑیوں، عبید شاہ اور اویس ظفر، کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دے دیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں اذان اویس، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، اویس ظفر، علی عثمان، ساجد خان، محمد علی اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ میچ کے بہترین بولر محمد عباس کو بھی ڈراپ کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ عامر جمال، خرم شہزاد اور شان بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق اور ساجد خان کی واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  این ڈی ایم اے کا ملک بھر کے بڑے دریاوں میں سیلاب کا خدشہ