لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Aug 02, 2025 | 21:05:PM
لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔

خطہ پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر دیر، چترال ،سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں ژوب ، بارکھان، خضدار ، مو سی خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان