بیمارقیدیوں کو باقیوں سے الگ کیا جاتا ہے،کوئی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

Aug 02, 2025 | 19:21:PM
بیمارقیدیوں کو باقیوں سے الگ کیا جاتا ہے،کوئی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل کے سپرینڈنٹ عبدالغفور انجم نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل  میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں،جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے،اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔

 سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے کوئی قیدی متاثر نہیں۔ 

سپرینڈنٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے،تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے،اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے حالیہ انٹرویو میں اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے10 قیدیوں کی اموات کا دعوی کیا تھا،بانی کے بیٹے قاسم خان نے کہا تھا انہیں خدشہ ہے ان کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی،عمران خان کی تصدیق