بھارت کو شکست، خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بن گئے

Aug 02, 2025 | 12:59:PM
 بھارت کو شکست، خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بھارت کو کھیل کے ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

بنکا ک میں ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے امیدوارکو بھاری ووٹوں سے کامیابی ملی۔

الیکشن میں ساؤتھ ایشیا ریجن میں پاکستان کے محمد خالد محمود کا مقابلہ  بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا جس میں خالد محمود کو 18 اور بھارت کے اجے سنگھ کو 9 ووٹ ملے۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں صارف عدالتیں ختم

الیکشن میں ممبران نے بھارت کی بجائے پاکستان کے امیدوار کو بھرپور سپورٹ کیا جس کے بعد محمد خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بن گئے۔