کراچی میں نکاسی آب کے نظام کو ٹھیک کیا جائے:مراد علی شاہ

Aug 02, 2022 | 16:38:PM
 کراچی میں نکاسی آب کے نظام کو ٹھیک کیا جائے:مراد علی شاہ
کیپشن: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بارشوں سے خراب تمام سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مسائل سے باہر نکالنے کےلئے دن رات کام کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں نکاسیٔ آب کے نظام کو ٹھیک کرنے کی ہدایت بھی کی،دوران اجلاس سندھ کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لئے،کابینہ نے ولیج الیکٹریفکیشن کو سولر پی وی ٹیکنالوجی سے بجلی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر تونائی امتیاز شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی سولر ٹیوب ویلز اور سولر اسٹریٹ لائٹس موجود ہیں،انہوں نے بتایا کہ منی سولر گرڈ قائم کر کے دیہات کو بجلی دی جا سکتی ہے،اجلاس میں پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت کیلئے 1 اعشاریہ 5 بلین روپے کی منظوری دی گئی۔