کفایت شعاری پالیسی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی 75 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فیول اور توانائی کی بچت کے لیے 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا ہے، ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بجلی کی تمام ضروریات گرین پارلیمنٹ سولر سسٹم سے پوری کر رہا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سے اعظم نذیر تارڑ، بلال اظہر کیانی، ہارون اختر خان اور نوید قمر نے ملاقات کی، جس میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران وزیراعظم کےکفایت شعاری اقدامات اور قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے امور کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا، ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی یانہیں؟اہم اعلان کل ہوگا