مشرق وسطیٰ کشیدگی ختم کرنے کیلئے تعمیری آوازوں کو تسلیم کرتے ہیں:دفتر خارجہ

Apr 02, 2026 | 20:14:PM
 مشرق وسطیٰ کشیدگی ختم کرنے کیلئے تعمیری آوازوں کو تسلیم کرتے ہیں:دفتر خارجہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ  میں قیام امن کے لیے چین، ملائیشیا، یورپی ممالک، یورپی یونین سمیت دیگر  کی حمایت اور تعمیری آوازوں کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

 دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ  کشیدگی اور مسلح تنازعہ کے دوران فریقین کی جانب سے سخت اور بلند آہنگ بیانات سامنے آنا متوقع ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی سے امن کے خواہاں عناصر اور ثالثی کی کوشش کرنے والوں کو مکالمے کے فروغ اور امن کے حصول کی کوششوں سے باز نہیں رکھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی یانہیں؟اہم اعلان کل ہوگا