فیصل آباد:اقبال سٹیڈیم میں عارضی لفٹ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ،2زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں زیر تعمیر نیو سی پی او آفس میں عارضی لفٹ گرنے سے 4 مزدور نیچے گر گئے، حادثے کے دوران 2 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ1 مزدور ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسا، 2مزدوروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں 14 سالہ شارون اور 25 سالہ غلام فرید شامل ہیں، زخمیوں میں ایک شخص کو سر پر شدید چوٹ آئی ہے جبکہ ایک مزدور کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں اور لاشوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے، الائیڈ ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر منصور احمد نے بتایا کہ تین مزدوروں کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں ۔
ٰیہ بھی پڑھیں : پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی یانہیں؟اہم اعلان کل ہوگا