چاغی میں تھنڈر سٹارم، لال آندھی، ندیوں میں طغیانی
کیپشن: چاغی میں آج تھنڈر سٹارم آیا، اس دوران لال رنگ افق پر غالب رہا جسے علاقہ کے لوگوں نے روایت کے مطابق لال آندھی قرار دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چاغی کے علاقہ دالبندین اور دوسرے علاقوں میں سرخ آندھی آنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
چاغی میں آندھی کے سبب سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔
لوگ گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہو گئے۔
گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور پورا علاقہ جل تھل ہو گیا۔
ندی نالوں میں طغیانی کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں۔
تیز آندھی کی وجہ سے دن کو شام کا منظر دیکھنے میں آیا۔
چاغی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔