صدر آصف زرداری آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ اجلاس کریں گے

Apr 02, 2026 | 19:15:PM
صدر آصف زرداری آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ اجلاس کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) صدرِ مملکت اور  پاکستان   پیپلز پارٹی کے  مینٹور آصف علی زرداری آج شب پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ اہم اجلاس کر رہے ہیں۔ اس اجلاس مین کشمیر کی سیاست اور پارٹی کے امور سے متعلق اہم امور پر فیسلے کئے جائین گے۔

صدر آصف علی زرداری آج رات آٹھ بجے زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کے معاملے پر بھی تفصیلی غور ہوگا۔ آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم  فیصلے ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور،  چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین، سردار تنویر الیاس، سردار یعقوب خان، میاں عبدالوحید اور جاوید ایوب ، پارٹی ترجمان عابد حسین عابد اور عامر زیشان شریک ہوں گے۔ آزاد  کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

راجہ پرویز اشرف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکنامک گروتھ 3.89فیصد ہوگئی