کراچی میں طوفانی بارش، ایئرپورٹ انتظامات کی قلعی کھل گئی
کیپشن: کراچی میں طوفانی بارش، ایئرپورٹ انتظامات کی قلعی کھل گئی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ایئرپورٹ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے، جہاں پیشگی الرٹ کے باوجود مؤثر اقدامات نہ کیے جا سکے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ارائیول ایریا میں سیوریج لائن پھٹ گئی جس کے باعث بارش کا پانی نکاسی کے بجائے ایئرپورٹ بلڈنگ کے اندر اور اطراف میں جمع ہونا شروع ہو گیا، جنرل ایوی ایشن ایریا بھی پانی میں ڈوب گیا۔
بارش رکنے کے باوجود تاحال مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہے جس سے نہ صرف ایئرپورٹ آپریشنز متاثر ہوئے بلکہ مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے جس کے باعث معمولی بارش بھی مسائل کا سبب بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان