پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ

Apr 02, 2024 | 22:30:PM
پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے نیدرلینڈز کے رولنٹ اولٹمنز مضبوط امیدوار ہیں جن کے ساتھ سپورٹ اسٹاف میں ملکی کوچ شامل ہوں گے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ جدید دور کی ہاکی کے ساتھ چلنے کے لیے غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے، ہاکی بدل چکی، غیرملکی کوچز ہی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارٹی کپتان دھونی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز

طارق بگٹی نے مزید کہا کہ 2 سالوں میں پاکستان ٹیم کو دنیا کی 6 بہترین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان کی ٹیم تمام ایونٹس میں شرکت کیا کرے گی، طویل کیمپ لگائیں گے، عید کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کر کے ہاکی مسائل پر بات کروں گا، پی ایچ ایف پہلے سے ہی 8 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔