ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصولی پر پی ٹی آئی نے فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

Apr 02, 2024 | 20:00:PM
ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصولی پر پی ٹی آئی نے فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصولی کے معاملہ  پر پاکستان تحریک انصاف نے فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مہلک،زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز  کو دھمکانا اور انہیں سپریم جیوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے، ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، مداخلت اور بدمعاشی کے مؤثر تدارک اور عدلیہ کو ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں بارش کاامکان ، کراچی میں موسم کیسا رہے گا ؟ اہم پیشگوئی آ گئی