گوجرانوالہ: ایک شخص کوقتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار 

Sep 01, 2025 | 20:51:PM
گوجرانوالہ: ایک شخص کوقتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال)گوجرانوالہ میں پھل فروش نے مبینہ طورپرایک شخص کوقتل کرکے نعش پیٹی میں چھپادی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ محلہ صدیق سویٹ مین بازارمیں پیش آیا،کرائے دار پھل فروش اعجاز نے مکان تبدیلی کے بہا نے پیٹی لوڈر رکشہ پر لوڈ کروائی،پیٹی وزنی ہو نے پر رکشہ ڈرائیور نے کھول کر دیکھی تو اس میں نعش پڑی تھی۔ 

اعجازپھل فروش نے شور پڑنے پر فرار ہونے کیلئے دوڑلگادی جسے اہل علاقہ نے پکڑا،پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے نعش دوروزپرانی لگتی ہے،تحقیقات جاری ہیں جلدحقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:استعفیٰ کی وجوہات ابھی ظاہر نہیں کرنا چاہتا،مناسب وقت پر بتاؤں گا؛خیبرپختونخوا کی اہم شخصیت عہدے سے مستعفی